سرسی :17؍مئی (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کی بنواسی پولس سواری چوری کرنے والے تین چوروں کو گرفتار کرتےہوئے چوری کردہ ایک ماروتی اومنی اور کارستانی کےلئے استعمال کردہ موٹر بائک کو اپنی تحویل میں لینے کامیاب ہوگئی ہے۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ سواری چورملزموں کی شناخت بھاسکر کالونی سرسی کے مکین پرسنّا گنپتی کروبر(42)،ہلیکل روڈ سرسی کے نوین رام چندر چوہان (22) اورگنیش نگر سرسی کے نکھیل ناگیش گوڈا (27) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
سرسی تعلقہ کورلکٹا کے مہیش رویندر تیلنگ نے10اور11کی رات کے درمیان گھر کے پیچھے پارک کردہ کے ایک ماروتی اومنی کار چوری ہونے کے متعلق 11مئی کو بنواسی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ بنواسی پولس نے بنواسی پولس تھانہ انسپکٹر ہنومنت برادر اور چندر کلا پتار کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیتےہوئے ملزموں کی تلاش کے لئے جال بچھایاتھا۔
پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج 17مئی کو بنواسی پولس نے چوری کردہ اومنی کار کو برآمد کرلیا اور تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولس نے ملزموں کی دو موٹر بائک بھی ضبط کی ہے۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر ،ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ ، سرسی ڈی وائی ایس پی روی ڈی نائک ، سرکل انسپکٹر رام چندرنایک کی رہنمائی میں مقامی انسپکٹر کی قیادت میں کارروائی انجام دی گئی۔